ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / دہلی بی جے پی نے آپ حکومت کے پتلے جلائے

دہلی بی جے پی نے آپ حکومت کے پتلے جلائے

Thu, 16 Feb 2017 10:54:55  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 15فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ایم سی ڈی انتخابات چند ماہ دور ہیں۔اس درمیان دہلی بی جے پی کے کارکنوں نے آج شہر میں احتجاج کیا اور اروند کجریوال کی زیر قیادت آپ حکومت کے پتلے جلائے۔دہلی حکومت کو نکمی اور بدعنوان قرار دیتے ہوئے بی جے پی کارکنوں نے اس پر انتخابی وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہنے کا الزام لگایا۔دسمبر، 2016میں منوج تیواری کو دہلی بی جے پی کا صدر مقرر کئے جانے کے بعد سے دہلی بی جے پی جھگی بستیوں، غیر آئینی کالونیوں اور شہر کے دیہی حصوں پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔پارٹی نے آپ حکومت پر ان علاقوں میں رہ رہے لوگوں کی ضروریات اور مسائل کو نظر انداز کرنے کا بھی الزام لگایا۔دہلی بی جے پی کے میڈیا انچارج پروین شنکر کپور نے کہاکہ مخالفت اور پتلے جلانے کے پروگرام شہر میں 280مقامات پر کئے گئے اور اس کا مقصد نکمی، شرپسند اور بدعنوان کجریوال حکومت کو بے نقاب کرنا تھا۔


Share: